بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے منعقدہ پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ ایک کامیاب اور دلچسپ اولمپک کھیلوں کے لیے سرمائی اولمپک فیملی کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے اس کا انحصار انفرادی ممالک کے عہدیداروں کی حاضری پرنہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نومبر کے اواخر میں امریکی حکومت کے اہلکاروں کے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرے گی۔ وانگ وین بین نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس، دنیا بھر کے اولمپک ایتھلیٹس اورسنو سپورٹس شائقین کے لیے ایک عظیم الشان تقریب ہے، یہ سیاسی ڈراموں اور سیاسی جوڑ توڑ کا اسٹیج نہیں ہے۔ مزید یہ کہ اولمپک قوانین کے مطابق مختلف ممالک کے سیاست دانوں کو اولمپک گیمز میں شرکت کے لیے اولمپک کمیٹی کی طرف سے مدعو کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.