بیجنگ : ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن نے “2021 گلوبل انوویشن انڈیکس رپورٹ” جاری کی۔ رپورٹ کے نطا بق چین کی جامع جدت طرازی کی صلاحیت 2020 سے 2 درجے اوپر، 12ویں نمبر پر ہے۔ یہ مسلسل 9واں سال بھی ہے جب چین نے 2013 کے بعد سے گلوبل انوویشن انڈیکس میں اپنی درجہ بندی میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔
آج، چین سائنسی اور تکنیکی اختراع کے تیز رفتار راستے میں گامزن ہو چکا ہے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے کچھ جدید شعبےمیں پیش پیش ہے ، یوں اس سلسلے میں چین کا عالمی اثر و رسوخ دن بدن بڑھ رہا ہے اور عالمی جدت طرازی کے عالمی منظر نامے پر چین تیزی سے ایک بڑی طاقت بن رہا ہے۔
Comments are closed.