چین کی وحدت ناگزیر ہے، چینی وزیر دفاع

بیجنگ : چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو نے کہا ہے کہ چینی فوج کسی بھی مخالف سے خوف زدہ نہیں ہو گی، چین کی وحدت ناگزیر ہے۔
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع لی شانگ فو نے “چین کا نیا سیکورٹی انیشیٹیو” کے عنوان سے سنگاپور میں 20 ویں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی وحدت ناگزیر ہے اور ایسا ہی ہوگا۔ یہ عوام کی خواہش اور رجحان ہے۔ ہم پر امن طریقے سے ملک کی وحدت کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کے خواہاں ہیں تاہم طاقت کے استعمال کو ترک کرنے کا وعدہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
چینی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر تائیوان کو چین سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی گئی تو چینی فوج کسی بھی مخالف سے خوف زدہ نہیں ہوگی اور چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے،قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طرح سے تحفظ کیا جائے گا۔

Comments are closed.