چینی صدر شی جن پھنگ ورلڈ اکنا مک فورم اجلاس میں شرکت کریں گے

بیجنگ: ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹیو چیئرمین کلاؤ س شواب کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 17 جنوری کو ویڈیو لنک کے ذریعے 2022 ورلڈ اکنامک فورم کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

 چینی صدر فورم سے خطاب بھی کریں گے اور چین معاشی ترقی اور اس کے ثمرات دوسرے ممالک تک پہنچانے کے حوالے سے اپنے وژن پر روشنی ڈالیں گے ۔

 چینی وزارت خا رجہ کی جا نب سے جاری بیان میں چینی صدر کی ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی تصدیق کی گئی ہے ۔.

Comments are closed.