چین کی ترقی مسلسل کھلے پن اوراصلاحات کا ثمر ہے، چینی وزیراعظم

بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیا نگ نے چین میں آنے والے 28 مما لک کے سفارتی اہلکاروں سے ملاقات کی ہے۔

اس مو قع پر لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے ، باہمی مفادات اور جیت جیت تعاون کو فروغ دینے، وبا کے چیلنجز سے نمٹنے اورمعاشی بحالی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کے ساتھ اپنے ترقیاتی ثمرات بانٹنا چاہتاہے۔
انہوں نے امید ظا ہر کر تے ہو ئے کہا کہ چین آنے والے نئے سفارتی اہلکار چین اور دیگر ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مناسب کردار ادا کریں گے۔

Comments are closed.