بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 12 نومبر کو بیجنگ سےویڈیو لنک کے ذریعے ایپیک کے اٹھائیسویں غیررسمی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب کریں گے۔
11 تاریخ کو صدر شی جن پھنگ پہلے سے ریکارڈ کردہ ویڈیو کے ذریعے ایپیک کےصنعتی و کاروباری رہنماؤں کی سمٹ میں شریک ہوں گے اور اہم موضوعاتی تقریر کریں گے۔
Comments are closed.