بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والی دوست سارہ ڈی لینڈ کے نام جوابی خط لکھ دیا۔چینی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ پینتالیس سال قبل چین اور امریکہ کے سفارتی تعلقات کے قیام سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ ہوا ۔
صدر شی جن نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی حاصل کامیابیوں کی بنیاد عوام کی مشترکہ کوششیں ہیں۔ ان تعلقات کی مسلسل ترقی کے لئے دونوں ممالک کے عوام پر انحصار کرنےکی ضرورت ہے۔
صدر شی نے اعلان کیا کہ پانچ برس میں پچاس ہزار امریکی نوجوانوں کو چین مدعو کیا جائے گا۔ چینی صدر نے کہاکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ امریکی نوجوان اپنی آنکھوں سے چین کا مشاہدہ کر سکیں ۔امریکی نوجوانوں کو ایک حقیقی، سہ جہتی اور جامع چین کا تجربہ حاصل ہو ۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی یافتہ ممالک ہیں۔ کرہ ارض کے مستقبل کے لیے تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ چین خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔
Comments are closed.