جو ہا نسبر گ:چین کے صدر شی چن پھنگ نے جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر سینیگال کے صدر میکی سال، کیوبا کے صدر ڈیاز کینیل، ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد اور بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سے بر کس سر برا ہی اجلاس کے مو قع پر ملاقاتیں کی ہیں۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر نے ملا قاتوں میں عا لمی رہنما ؤں کے ساتھ با ہمی تعلقات کو فرو غ دینے سمیت با ہمی دلچسپی کے امور پر تبا دلہ خیال کیا۔
شی چن پھنگ نے سینیگال کے صدر میکی سال سے ملا قات میں نشاندہی کی کہ سینیگال افریقہ میں چین کا ایک اہم تعاون پر مبنی شراکت دار ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں فریقین کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چین اور سربیا کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مسلسل گہرا ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ چینی صدر نے کیوبا کے صدر ڈیاز کینیل سے ملاقات میں کہا کہ چین مسلسل سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور کیوبا کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی دوستانہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
چینی صدر نے ایتھو پین وزیر اعظم سے ملا قات میں کہا کہ چین ایتھوپیا کا قابل اعتماد دوست اور مخلص شراکت دار ہے۔چینی صدر نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد سے ملاقات میں کہا کہ چین اور بنگلہ دیش دوست ممالک ہیں ۔ اس وقت چین اور بنگلہ دیش دونوں اپنی اپنی ترقی کے اہم مرحلے پر ہیں۔ چین بنگلہ دیش کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور چین-بنگلہ دیش کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کے لیے تیار ہے ۔
Comments are closed.