بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل چاہتے ہیں لیکن چین تجارتی جنگ لڑنے سے بالکل خوفزدہ نہیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’سی این بی سی‘‘ کے مطابق چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین تجارتی جنگ لڑنے سے نہیں ڈرتا، امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل کے خواہاں ہیں تجارتی جنگ کا شرو ع کرنے کا خواہش مند نہیں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ سے کاروبار کی فعالیت کو ترجیح دینے کی خواہش رکھی ہے، تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، صدر شی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر فیز 1 معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.