کاتالان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، وایا دی ابرون ہاسپٹل کمیونٹی ہیلتھ کی ٹیم نے پاکستانی کمیونٹی بارسلونا کہ لیے ان کی بہتر صحت کہ پیش نظرہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص اور اعلاج کہ سلسلے میں ایک پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔پراجیکٹ کے حوالے سے بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کے تمام سرکردہ افراد،دینی اور سماجی تنظیمات اور فیڈریشنز کو مطلع کیاگیا۔اسی سلسلے میں منہاج القرآن بارسلونا نے آگے بڑھ کر اس پراجیکٹ کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ اپنی مساجد کہ دروازے کمیونٹی کی صحت کہ لیے کھولے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ دن کتالان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، وایا دی ابرون کمیونٹی ہیلتھ کی ٹیم منہاج القرآن کے بارسلونا والے سنٹر پر گئی اور پاکستانی کمیونٹی کہ ہیپاٹائٹس سی اور بی جیسی موذی بیماری کی تشخیص کہ لئیے مفت ٹیسٹ کئیے گئے جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ ٹیم اب آنے والے چند جمعہ تک دوپہر 12:30سے لیکر 14:30تک وہاں موجود ہوگی جس سے کمیونٹی بھر پور فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
پراجیکٹ کے ذمہ داران نے منہاج القرآن سپین کہ صدر محترم حسنات ہاشمی اور خواتین ونگ کی انچارج عندلیب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کو پراجیکٹ کی مکمل معلومات فراہم کیں گئیں تو ان کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم ہر اس پراجیکٹ میں ساتھ دے گی جو ہماری کمیونٹی کی بہتری کہ لئیے ہوگا۔آخرمنہاج القرآن سپین کا کتالان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ،بائ ابرون ہاسپٹل کمیونٹی ہیلتھ کہ ڈائریکٹر جوردی گومز،انچارج ہاکیمہ اوآرب اور طاہر رفیع کی جانب سے بہت شکریہ ادا کیاگیا۔
Comments are closed.