کاتالونیا میں علاقائی پابندیوں کااعلان، سیاحوں نے ہوٹل بکنگ منسوخ کرنا شروع کردی

کاتالان حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی پابندیوں کے باعث سیاحتی شعبہ کی مشکلات ایک بار پھر بڑھنے لگ گئی ہیں۔سیاحوں کی جانب سےمتعدد ہوٹلوں کی بکنگ منسوخ کردی گئیں ہیں،بیچ ہوٹلز کے علاوہ پائیرنیز کے سکی ریزارٹس بھی 19 اپریل تک سیاحوں کو داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

نئی پابندیوں نے سیاحتی شعبے کے ساتھ ثقافتی سیکٹرکو بھی متاثر کیاہے۔جہاں پر تھیٹر ٹکٹ خریدنے والے افراد بھی نئی پابندیوں کی زد میں آگئے ہیں۔

ایسٹری چھٹیوں کے دوران نقل و حرکت میں اضافے کے باعث کاتالونیا میں کورونا وائرس پھیلاومیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اضافے کے باعث صوبائی حکومت نے ایک بار پھر صوبہ بھر میں علاقائی لاک ڈاون لگانے کااعلان کیاہے۔ جس کا آغاز جمعرات رات بارہ بجے سے ہوگا۔نقل وحرکت پر پابندی کے بعد شہری اپنی حدود سے باہر نہیں جاسکیں گے

Comments are closed.