بارسلونا میں 8 کندس فرنچائزز پر چھاپے، ورکرز استحصال پر7 لاکھ یورو جرمانے

بارسلونا۔ سپین کے محکمہ روزگارنے کندس کی 8 فرنچائزرز کی 14 مارکیٹوں پر چھاپے مار کر 7 لاکھ 29 ہزار 3 سو 70 یورو جرمانا کردیا چھاپوں کے دوران کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران، کام کے معاہدوں میں بد عنوانی، کام کے کانٹریکٹ کے معاہدے کے بنا ورکرز سے کام لیا جارہاتھا۔محکمہ روزگار کے مطابق ملازمین کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کا سوشل سکیورٹی اندراج کے معاملات سمیت ملازمین سے طے شدہ اوقات کار سے زائد وقت مزودری لینے جیسی بےقاعدگیاں سامنے آنے کے بعد جرمانے عائد کئے گئے۔

کندس کمپنی کے مطابق جن مارکیٹوں پر چھاپے مارے گئے وہ کمپنی کی براہ راست ملکیت نہیں بلکہ یہ فرنچائزرز ہیں۔ تاہم فرنچائز مالکان کے نام ظاہر نہیں کئے گئے۔ واضع رہے بارسلونا میں کندس کمپنی کے ساتھ کئی پاکستانی شہریوں نے فرنچائز کے معاہدے کررکھے ہیں۔

کندس کا آغاز 1961 میں کیاگیا۔ مارکیٹ دی لا مارسے میں 1980 میں سپرمارکیٹ کا آغاز کیا۔چ1992 میں موجودہ برانڈ کندس کا آغاذ ہوا۔ 1998 میں کمپنی نے فرنچائز بنانے شروع کئے

Comments are closed.