سپین اسپیکر نے صدرکے انتخاب کے لئے اجلاس بدھ کے روز طلب کر لیا

سپین کانگریس کی اسپیکر فرانسینا آرمینگول نے بدھ اور جمعرات کے روز صدرکے انتخاب کے لئے اجلاس طلب کر لیاہے۔ تقریب کا آغاز وزرات عظمی کے امیدوار قائمقام پیدرو سانچز کی تقریر سے ہوگا۔ جس کے بعد ممبران پارلیمان بھی اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ ووٹنگ جمعرات کے روز 12 بجے ہوگی۔

مجموعی طور پر امیدوار کوصدر بننے کے لئے پارلیمان میں 176 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے23 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پارتیدو پاپولر 136 نشستیں حاصل کی تھیں سابقہ حکمران جماعت پسوئے 122 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ پسوئے نے سپین کی آزادی پسند جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعد صدرات کے لئے راہ ہموار کی ہے۔

آزادی پسند جماعتوں سے اتحاد میں ایمنسٹی اسکیم کی شق کے بعد سوشلسٹ جماعت کو تنقید کا سامنا ہے۔ معاہدہ سامنے آنےکے بعد میڈرڈ بارسلونا سمیت متعدد شہروں میں احتجاج کیاجارہاہے

Comments are closed.