بارسلونا:پاکستان تحریک انصاف اسپین کے زیر اہتمام قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد زیر صدارت قائم مقام صدر چوہدری قاسم علی جھکڑ قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بادالونا میں ہوا جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 145 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا-تقریب میں حکومت اسپین کی طرف سے نئے جاری کردہ ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہال میں 50 فیصد کے حساب سے محدود نشتیں رکھ کر پارٹی ممبران کو مدعو کیا گیا اور ان تمام پارٹی ممبران جن میں خواتین بھی شامل تھیں ان کو دعوت نہ دینے پر معذرت کی گئی-ہال میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے-تقریب میں شریک ہونے والے بچوں کو گفٹ پیک دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی-ہال وقتا فوقتا پاکستان زندہ باد،عمران خان زندہ باد اور تحریک انصاف زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا-
قونصل جنرل عمران علی چوہدری کے ہال میں پہنچنے پر شرکا تقریب نے انکا کھڑے ہو کر تالیوں کی گونج میں استقبال کیا-تقریب میں نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے-
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سیکریٹری فائنانس ظہور احمد کمبوہ نے حاصل کی-نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت قمر بٹ جاتریہ نے حاصل کی-ہال میں قومی ترانہ پیش کیا گیا اس موقع پر خواتین و حضرات نے احترام سے کھڑے ہو کر سنا-
مقررین نے اپنے خطاب میں قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بطور سفیر عمان میں تعیناتی پر انکو مبارکباد پیش کر کے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-
قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف اسپین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی کمیونٹی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ میں پوری کمیونٹی کی محبتوں پر انکا شکر گزار ہوں اور اپنے آپ کو خوش قسمت خیال کرتا ہوں کہ جس قدر یہاں کی پاکستانی کمیونٹی نے مجھے محبتیں دیں جو ہمیشہ یاد رہیں گی-
مقررین میں قونصل جنرل بارسلونا علی عمران چوہدری،قائم مقام صدر پی ٹی آئی اسپین چوہدری قاسم علی جھکڑ،سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی،سینئر راہنما پی ٹی آئی سپین رضا چوہان،سیکریٹری ایجوکیشن پی ٹی آئی اسپین ڈاکٹر ثاقب حمید،راہنما پی ٹی آئی اسپین عدیلہ امتیاز،معروف سماجی شخصیت و کونسلر سیوتات بیا بارسلونا طاہر رفیع،معروف سماجی شخصیت راجہ شفیق کیانی،معروف سماجی شخصیت عبدالغفار مرہانہ،معروف سماجی شخصیت حافظ عبدالرزاق صادق اور دیگر شامل تھے-پی ٹی آئی اسپین کی طرف سے شرکا تقریب کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا-
Comments are closed.