مرزا سلمان بابر بیگ کی بطور قونصل جنرل بارسلونا واپسی کا امکان نہیں۔ ذرائع

اسپین میں تعینات سفیر شجاعت راٹھور کی انکوائری اور بعد ازاں وزارت خارجہ کے دو سفیروں ڈاکٹر خالد میمن اور محترمہ مریم صاحبہ کی انکوائری پر عہدے سے برطرف کرتے ہوئے فوری پاکستان بلا لیا گیا تھا

بارسلونا۔ سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانہ میں تعینات قونصل جنرل سلمان بابر بیگ کو ہراسانی کیس کے بعد بطور قونصل جنرل برطرف کرکے وطن واپس بلا لیاگیاتھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ان کو محکمانہ کاروائی کا سامناہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مرزا سلمان بابر بیگ پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا میں بطور قونصل جنرل واپسی کا کوئی امکان نہیں۔

یاد رہے گذشتہ دنوں قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ کو عملے کی ایک خاتون کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات پر اسپین میں تعینات سفیر شجاعت راٹھور کی انکوائری اور بعد ازاں وزارت خارجہ کے دو سفیروں ڈاکٹر خالد میمن اور محترمہ مریم صاحبہ کی انکوائری پر عہدے سے برطرف کرتے ہوئے فوری پاکستان بلا لیا گیا تھا۔

واضع رہے مرزا سلمان بابر بیگ نے بے گناہی ثابت کرنے کے لئے عدالتی کاروائی کا عندیہ بھی دے رکھا ہے۔مرزا سلمان بابر بیگ نے اسپین میں مختلف پاکستانی چینلز کے نمائندگان کو ویڈیو لنکس پر انٹرویو دیتے ہوئے ان الزامات کو بےبنیاد اور من گھڑت قرار دیا اور اپنے پر لگائے گئے الزامات پر متاثرہ خاتون پر ہتک عزت کا دعوٰی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرزا سلمان بابر بیگ نے اپنے سفارتی کیرئیر کا آغاز 2003 میں کیا، وہ جرمنی، سربیا، آسٹریلیا اور جاپان میں بطور سفارت کار خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔پاکستان میں وزارت خارجہ میں، وہ یورپی امور، اقوام متحدہ، اسلامی کانفرنس کی تنظیم، جاپان اور کوریا سے متعلق مختلف ڈیسک کی دیکھ بھال کر چکے ہیں۔ قونصل جنرل بننے سے قبل وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات تھے۔

Comments are closed.