قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی گورادیا سول کے سربراہ جنرل خوسے لوئس سے ملاقات

بارسلونا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی گواردیا سول کے سربراہ جنرل خوسے لوئیس سے ملاقات کی، قونصل جنرل اور گوردیا سول کے سربراہ کی ملاقات گوردیا سول کے ہیڈ کوراٹر میں ہوئی۔

ملاقات کےدوران پاکستانی کمیونٹی کی ہسپانوی سوسائٹی میں خدمات پاکستان اور سپین کے درمیان بین القوامی جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ قونصل جنرل سپپین میں مقیم عام پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ “Rubi”کا افسوس ناک واقعہ ٹیکسی ڈرائیورز کی حفاظت، ایمرجنسی ریسپانس کے طریقہ کار بھی زیرِ بحث آئے۔

قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے جنرل ٹوور کو افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ قونصل جنرل نے پاکستان کی جانب سے مختلف لوگوں کو نکالنے سے متعلق کردار کے حوالے سے بتایا۔

 اورپاکستان قونصل خانہ اور گورادیاسول کے درمیان سربراہ کی سطح پر ہاٹ لائن بھی قائم کی گئی تا کہ ایمرجنسی کی صورت میں بروقت رابطہ ممکن بنایاجاسکے۔ سربراہ گواردیا سول کی جانب سے خوبصورت ٹائی قونصل جنرل کو تحفے کے طور پردی۔ جس پر قونصل جنرل نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایاکہ سبز پاکستان کا بھی قومی رنگ ہے۔

Comments are closed.