قونصل جنرل عمران علی کی مظاہرے میں شرکت، فلسطینی سفیر کا قونصل جنرل سے رابطہ

گزشتہ روز بارسلونا کے پلاسہ کاتالونیا میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اجتماع ہوا جس میں مختلف کمیونٹیز کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بارسلونا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے مظاہرے میں خصوصی شرکت کی۔ انھوں نے اپنی تقریر کے دوران کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام فلسطین کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ نے امریکہ میں اسرائیل کی مخالفت کرتے ہوئے فلسطین کی مکمل حمایت کی ہے۔قونصل جنرل نے کہاہے کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطین کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے میں شرکت پر میڈرڈ میں تعینات فلسطینی سفیر موسی اودے نے قونصل جنرل عمران علی کا شکریہ ادا کیاقونصل جنرل بارسلونا عمران علی نےوزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ اور پاکستانی عوام کی طرف سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور بھرپور سفارتی تعاون کا یقین دلایا۔جنہوں نے قونصل جنرل کی جلسے میں شرکت پر اظہار تشکر کا فون کیا۔ قونصل جنرل نے فلسطینی قونصل جنرل کے ساتھ بھی پاکستانی حکومت اور ہر پاکستانی کے ساتھ کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.