بارسلونا۔ قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ نے صوبائی وزیر قانون لاورا بلدو سے ملاقات کی۔ملاقات میں کاتالونیا میں مسلم کلچرل سینٹر کے قیام کے لئے پروسیجر پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اس کےعلاوہ کورٹس اور قونصل خانہ کے مابین معلومات کےوقتی تبادلےاور جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کے لئے ٹریننگ اور بہتر روزگار کے مواقع پر بھی بات ہوئی۔
وزیر قانون نے اپنےخیالات کااظہارکرتے ہوے پاکستانی کمیونٹی کےکاتالان سوسائٹی میں کردار کو سراہا اور قونصل خانہ کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کااعادہ کیا۔
Comments are closed.