قونصل جنرل مراد علی وزیر کی پاکستانی کمیونٹی کےوفد کے ہمراہ بادالونا کے ڈپٹی میئرزسے ملاقات

قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر کی پاکستانی کمیونٹی کے وفد کے ہمراہ بادالونا کے ڈپٹی میئرز ڈیوڈ میجیا.سونیا ایجیااوڈیلیس سانچس کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں بادالونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی جس کی تعداد کم و بیش آٹھ ہزار کے قریب ہے ان کے بچوں کے لئے کرکٹ گراونڈ کہ حصول اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر نے کہا کہ آپ ہمارے بچوں کے لئے زمین مہیا کر دیں باقی ہم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر تمام معاملات حل کرلیں گے ۔ اس موقع پر بادالونا کے ڈپٹی میئرزنے یقین دہانی کروائی کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد پاکستانی بچوں کے لئے کرکٹ گراؤنڈ کے لئے جگہ مہیا کریں۔

ملاقات میں بادالونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےوفدمیں سابق کونسلر سٹی کونسل بارسلونا طاہر رفیع۔ صدر پیس اینڈ پیس ایسوسی ایشن علی رشید بٹ ۔ انچارج پبلک ریلیشنز کاتالان کرکٹ فیڈریشن محمد سلیمان گوندل ۔ صدر اظہار ایسوسی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ شامل تھے۔

ملاقات کا انعقاد معروف سماجی کارکن کاتالان اسمبلی کہ سابقہ امیدوار پیس فار پیس تنظیم کہ صدر علی رشید بٹ اور معروف کاروباری شخصیت محمد سلیمان گوندل نے کروایا۔

Comments are closed.