قونصل جنرل بارسلونا عمران علی کی وفد کے ہمراہ تاراگونا کے گورنر سے ملاقات

بارسلونا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے تاراگونا کے ڈپٹی گورنر خوان سباتے  اور ممبر قومی اسمبلی خوان روئز سے تاراگونا میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سپین میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سےمتعلق خصوص بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوراخ قونصل جنرل نے اپوائنمنٹ اور آرائیگو سوشیال کی زیر التواء درخواستوں کی منظوری میں تاخیر کے مسئلے کی نشاندہی کی ڈپٹی گورنر نے یقین دلایا کہ وہ لاک ڈاؤن کے بعد اس عمل کو تیز کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

قونصل جنرل نے ڈپٹی گورنر کو بتایاکہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران جہاں پہ سب کچھ بند تھااس دوران واحد پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا عوامی خدمت میں مصروف رہاہے۔ اس دوران پاکستانی قونصلیٹ آنے والےسٹاف اور لوگوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون حاصل رہا اور ان کو قونصلیٹ آنے کے لیے کہیں روکا نہیں گیا۔ قونصل جنرل عمران علی نے  ہسپانوی اور پاکستانی حکومت کے اچھے مراسم کو سراہا۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اسپین اور دیگر یورپی ممالک پرتگال، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور ہنگری میں پھنسے پاکستانیوں کو انخلاء کرنے پر وفاقی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔

قونصل جنرل نے مسئلہ کشمیر مقبوضہ جموں و کشمیرمیں غیرقانونی ہندوستانی قبضےمیں 10،000 بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور نوجوانوں کو شہید کرنے کے حوالے سے وضاحت کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیسے پاکستان پندرہ سالوں سے بھارت کی طرف سے شدید پروپیگنڈے کا نشانہ بنا ہوا تھا اور انھیں “انڈین کرانیکلز” کے بارے میں یورپی یونین کے ڈس انو لیب کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔

قونصل جنرل نے ڈپٹی گورنر کو اجرک پہنائی اور ان دونوں حکومتی نمائندوں کو پاکستانی باسمتی چاول پیش کیے۔ لاک ڈاؤن کے بعدپارلیمنٹیرین اور سوشلسٹ پارٹی کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور پندرہ سال کی پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوششوں سے متعلق یہ چوتھی ملاقات ہے۔ملاقات میں قونصل جنرل کے ہمراہ پاکستان سوشلسٹ پارٹی کے رہنما حافظ عبدالرزاق اور محمد اقبال چوہدری تاراگونا کے معروف بزنس مین جمشید بیگہ صاحب بھی موجود تھے۔

Comments are closed.