بارسلونا، کاتالان محکمہ صحت نے جسدِ خاکی کی ترسیل کے لئے ایمبامنگ کے لئے مدت کی بندش ختم کردی

قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ نے جنیرلیتات دے کاتالونیا کے محکمہ صحت سے وابستہ عہدیدران سے ملاقات کی ہےڈاکٹر پو خانتے اور سیکرٹری میرچل نے قونصل جنرل سے ملاقات کا اہتمام کیا۔

قونصل جنرل کی اس جسد خاکی کی ترسیل کے عمل کو تیز تر کرنے کی تجویز پر محکمہ صحت کے ان آراکین نے لواحقین کو ڈیڈ باڈیز کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنانےاور جسدِ خاکی کی ایمبامنگ میں چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے کی مدت ختم کردی ہے۔

قونصل جنرل نے اس بات پہ زور دیا کہ جسدخاکی کی ترسیل میں ہونے والی تاخیر کو پیچیدگیوں کا سدِ باب کرکے بہتر کیا جاسکتاہے۔اس حوالے سے سپین کے صوبہ کاتالونیا کواپنے قانون میں نرمی لانے کی تجویز پیش کی۔

Comments are closed.