قونصل خانہ بارسلونا میں ایشیائی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم پیسکاکی بچوں کی صحت سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد
پاکستانی قونصل جنرل بارسلونا میں وایا دی ہیبرون کے شعبہ امراض اطفال کے ڈاکٹر نے ایشیائی کمیونٹی میں تعلیم اور صحت کے فروغ کے لیے متحرک پلیٹ فارم پیسکا اور قونصل خانہ پاکستان کی زیرِ انتظام پاکستانی بچوں میں عام امراض اور کووڈ ویکسین کے خلاف ویکسین پر ورکشاپ کا انعقاد کیا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں بائی دے ایبرون ہسپتال کے شعبہ اطفال سے ڈاکٹر ماریا اورلاورا سیول نے لیکچرز دیے۔ اردو مترجم کے فرائض مرکزی کوارڈینیٹر پیسکا ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے ادا کیے۔ہر تدریسی مرحلے کے بعد سوالات و جوابات کا وقفہ رکھا گیا۔
پیس فار پیس ایسوسی ایشن کے صدر علی رشید بٹ، کونسلر بارسلونا شہری کونسل نے اس طرح کی ورکشاپس کے انعقاد کو کمیونٹی کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا۔ کمیونٹی رہنماؤں میں سے سید ذوالقرنین شاہ اور چوہدری نذیر گوندل نے اس علی و تدریسی پروگرام کے انعقاد پر پیسکا اور قونصل خانہ بارسلونا کی بہترین کاوش قرار دیا اور ایسی ورکشاپس کی ضرورت پر زور دیا۔تاہم قونصل جنرل بارسلونا ورکشاپ میں شریک نہیں ہوئے۔
Comments are closed.