بارسلونا میں قونصل خانہ پاکستان کا کورئیر کے ذریعے ہر طرح کی سروس بند کرنے کافیصلہ

بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے سرکاری ڈاک آفس کورئیز کے علاوہ کورئیر کے ذریعے کاغذات کی تصدیق کی سروس کو بند کرنےکا اعلان کردیاہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیسبک کے اکاونٹ پر جاری پریس ریلیز میں پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی گئی تھی کہ اپنے کاغذات یا تو خود قونصلیٹ میں جمع کروایئں یا خود بذریعہ ڈاک بھیجیں۔ اس سلسلے میں کورئیز کے ریٹرن اینویلپ کو ساتھ بھیجنا ہو گا۔

کاتالونیا اور گردونواح میں موجود پاکستانیوں کو ڈاک کے ذریعے کاغذات کی تیز ترین تصدیق میسر تھی۔ قونصل خانہ کایہ فیصلہ شہریوں سے ایک بہترین سہولت چھین لینے کے مترادف ہوگا۔ نیوز ڈپلومیسی نے اس سلسلے میں قونصل خانہ سے رابطہ کرنے پر عملے نے کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کیا۔

شہریوں کا موقف ہے کہ کورئیز کے ذریعے کاغذات 3 سے 5 دن میں ملیں گے، جبکہ دیگر سروسز کے ذریعے کاغذات دوسرے ہی دن مل جاتے تھے۔ جاب/کام کی وجہ سےقونصل خانہ جانا ممکن نہیں ہوتا اس فیصلے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سفیر پاکستان اور قونصل جنرل کو اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔واضع رہے کچھ عرصہ قبل سفارتخانہ میڈرڈ نے بھی سروسز معطل کردی تھیں۔

Comments are closed.