بارسلونا قونصل خانہ پاکستان کو فنڈز کی کمی کا سامنا، ڈیڈ باڈی بھیجنے کے لئے پاکستانی کمیونٹی نےچندہ اکٹھا کیا

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی خبر کے مطابق گزشتہ دنوں بارسلونا میں ایک مراکشی نژاد شخص کے ہاتھوں ایک پاکستانی کا قتل ہوا۔ جس کی میت پاکستان بھیجنے کے لئے قونصل خانہ سے رجوع کیاگیا تاہم قونصل خانہ کی جانب سے فنڈز کی کمی کا کہہ کرفنڈز فراہم کرنے سے معذرت کر لی گئی۔میت پاکستان بھیجنے کا خرچ 3500یورو کے قریب ہے۔ لواحقین کی جانب سے قونصل خانہ سے رابطہ پر پاکستانی تنظیمات کی فہرست مہیاکی گئی کہ ان سے مدد طلب کر لیں، تاہم تنظیمات کی جانب سے خاطر خواہ جواب نہ ملنے پر کمیونٹی سے چندہ کی اپیل کہ گئی

فیسبک سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق پاکستانی شہری کی میت بھیجنے کے لئے پیسے اکٹھنے کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد مختلف لوگوں نے اس میں حصہ لیا اور میت بھیجنے کے لئے رقم اکٹھی کر لی گئی۔ 8 اپریل کو پاکستانی شہری کا بارسلونا کے علاقہ ہورتا میں مراکشی شہری کے ہاتھوں قتل ہوا، ذرائع کے مطابق قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

واضع رہے سابق قونصل جنرل عمران علی چوہدری کے دور میں قونصل خانہ کی جانب سے میتیں بھیجنے کے حوالے سے مناسب اقدامات کے ساتھ مالی مدد بھی فراہم کی جاتی رہی ہے۔ بارسلونا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے قونصل خانہ پاکستان کے رویہ پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیاگیاہے۔

نیوز ڈپلومیسی کے نمائندے نے قونصل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔ قونصل خانہ سے رابطہ ہونے پر ان کا موقف شائع کیاجائے گا

Comments are closed.