سپین کی سیاسی جماعت سیوتادانوس کے 15 سال مکمل ہونے پر کنونشن کا انعقاد

بارسلونا، سپین کی سیاسی جماعت سیوتادانس کی جانب سے صوبہ کاتالونیا کے بلدیاتی مسائل کہ حوالے سے کنونشن کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں صوبہ بھر کے تمام کونسلرز، پارٹی ممبران اور عام عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 کنونشن میں پارٹی کی قیادت نے جماعت کہ پندرہ سال پورے ہونے اور اب تک کی کارکردگی پر گفتگو کی اور آنے والے دنوں کہ حوالے سے لائحہ عمل بھی واضع کیا۔ کنونشن جمعہ 25فروری کو شروع اور اتوار 27فروری کو اختتام پزیر ہوا۔

کتالونیا کے پارلیمانی لیڈر جناب کارلوس کاری سوسا نے خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ایک محنتی اور متحرک کمیونٹی ہے انہوں نے ایشئین کمیونٹی کے انچارج برائے سیودادانوس علی رشید بٹ اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔کنونشن میں ڈاکٹر عرفان مجید راجہ، خواجہ بلال صفدر اور سیوتات بییا بارسلونا کے کونسلر طاہر رفیع نے شرکت کی۔

Comments are closed.