پیسکا (تعلیم اور صحت کا پلیٹ فارم برائے ایشیائی کمیونٹی) پلیٹ فارم کے مرکزی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عرفان مجید راجہ کی سربراہی میں کاتالان محکمہ صحت کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ایشیائی کمیونٹی کے پانچ سے گیارا سال کے بچوں کو کووڈ ۱۹ سے بچاؤ کے لیے ویکیسن زیر بحث آئی۔
تعلیم اور صحت کا پلیٹ فارم برائے ایشیائی کمیونٹی کی ادارہ صحت دراسانیس سے یہ ملاقات اُن کی درخواست پر کی گئی۔ ملاقات میں ایشیائی نژاد بالخصوص پانچ سے گیارا سال کی عمر کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دینے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا اور باقاعدہ لائحہ عمل تیار کیا گیا جس میں کارنر میٹنگز، اجتماعی ملاقاتیں، معلومات عامہ کو فروغ دینا شامل ہے۔
ملاقات میں نائب صدر پیسکا علی رشید بٹ، کواراڈینیٹر پیسکا شعبہ تعلیم عاصم رزاق نے شرکت کی۔ ملاقات میں کاتالان ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، ٹکنیشن، سماجی کارکنان شریک تھے۔
Comments are closed.