انتہا پسند مودی کا غیر مستحکم ہندوستان خطرات سے دوچار ہوگیا۔ بھارت میں کورونا وباء مکمل طور پر بے قابو ہونے پر مودی سرکار نے ہاتھ کھڑے کر دئیے۔۔ 64 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص جبکہ 7 ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔
بھارت میں کورونا وباء سے پہلی موت 12 مارچ کو ریاست کیرالہ میں ہوئی اور پھر ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ 16 جولائی تک 25 ہزار جبکہ 15 اگست تک 50 ہزار بھارتی لقمہ اجل بنے۔اگست کی نسبت ستمبر میں کورونا سے ہلاکتیں دگنی ہو گئیں۔بھارت میں ہونے والی 56 فیصد ہلاکتیں مہاراشٹر، تامل ناڈو اور کرناٹک میں ہوئیں۔
دوسری جانب اس دوران مودی سرکار کورونا وباء پر قابو پانے کے بجائے، انتہا پسندی اورمسلم دشمنی کو ابھارنے میں مصروف رہی اور اپنی مسلم آبادی اور پاکستان کو کورونا وباء کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا جا تا رہا۔
ہندوستان کے برعکس پاکستان نے کورونا وباء کا انتہائی سنجیدگی سے مقابلہ کیا اور بروقت اقدامات سے اپنی عوام کو اس وباء سے بچا لیا۔ کورونا وباءکے خلاف حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت اور عالمی برادری نے بھی کی۔
Comments are closed.