بارسلونا۔ کورونا وائرس کے معاشی اثرات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث بارسلونا میں 5.5فیصد چھوٹی دوکانیں بند ہوگئی ہیں۔کامرس کے سروے کے مطابق ستمبر کے مہینے کاروبار میں 13 فیصد تک مندی کا سامنا رہا جبکہ 30 فیصد دوکانداروں نے فروخت میں نے 25 سے 50 فیصد کمی کا عندیہ دیاہے۔
سروے کے مطابق کاروباری افرادنظریں کرسمس پر ہیں۔اگر کرسمس کے مہینے میں فروخت میں کمی کا سامنا رہا رو 20 فیصد افراد کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔کوروناوباء نے سب سے زیادہ سیاحت اور ہوٹل سیکٹر کو متاثر کیاہے۔
وائرس کے پھیلاو کے آغاز کے بعد سپین میں لاکھوں افراد بے روزگارہوئے۔ صوبہ کاتالونیا اور سپین میں سیاحت کے شعبے کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ بارسلونا سمیت تمام سیاحتی مقامات پر کاروبار اس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ صورتحال برقرار رہی تو معیشت مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔
Comments are closed.