بارسلونا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے نئے اقدامات پر ہسپانوی وزیر صحت سلواڈور الی اور علاقائی صحت کے حکام کے درمیان ملاقات کے بعد اتفاق کیا گیا۔
ہسپانوی وزیر صحت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ سڑکوں،عوامی مقامات جہاں بھی 2میٹر کا فاصلہ ممکن نہ ہو وہاں پر تمباکونوشی پر مکمل طور پر پابندی ہوگی،
الی نے بتایاکہ ملک بھر میں کلب بن رہیں گے۔ کیفے،بار ریسٹورنٹس رات ایک بجے ہرصورت بند کرناہوں گے۔ آدھی رات کے بعد ریسٹورنٹس مزید گاہکوں کو قبول نہیں کرسکیں گے۔
پبلک مقامات پر شراب نوشی پر مکمل طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔تمام علاقائی حکومتوں کو اس پر سختی سے عملدرآمد ممکن بناناہوگا۔نرسنگ ہوم میب جانے والے تمام افراد کا پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دے دیاگیاہے۔جبکہ چھٹیوں سے واپس آنے والے ملازمن کے لئے بھی ٹیسٹ لازمی ہوگا۔صحت کے مراکزمیں وزیٹرزکو محدودکرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
Comments are closed.