بارسلونا: کاتالونیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1547نئے کیسز، 10اموات

بارسلونا۔ کاتالونیاوزارت صحت کی جانب سے ویب سائٹ پرجاری کی گئی معلومات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1547 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد مارچ سے اب تک صوبے میں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد 128396 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 اموات ہوئیں۔مارچ سے لے کر آج کے دن تک کاتالونیا میں اموات کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

مجموعی طور پر 129 مریضوں کو آئی سی یو میں داخل کیاگیاہے۔وائرس کے پھیلاو کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیاگیایے۔ جمعہ کے روز یہ شرح 196.65تھی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ شرح 197.51پرریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.