بارسلونا:گزشتہ 24 گھنٹوں میں کاتالونیا میں کوروناکے 12سو 73 نئے کیسز،11اموات

بارسلونا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاتالونیامیں 1273 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔جس کے بعد صوبے بھر میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 53ہزار 6سو ہوگئی ہے۔

مارچ میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک 13 ہزار 2سو33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہسپتال میں داخل ہونے والوں میں 35 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہسپتال میں داخل 754 افراد میں سے 124 افراد آئی سی یو میں ہیں۔

حکومت کی جانب سے وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائےگئے ہیں۔ میڈرڈ سمیت سپین کے متعدد علاقوں میں جزوی لاک ڈاون لگانے کا اعلان کردیاگیاہے۔

Comments are closed.