کاتالونیا حکومت نے ڈونر،ریسٹورنٹس کی بندش میں 10 روز کی توسیع کردی

بارسلونا۔ کاتالونیا میں کچھ دن قبل حکومت کی جانب سے کوروناوباء کے پھیلاو کے باعث بار، ریسٹورنٹس کوبند کیاگیا۔ ریسٹورنٹس کی بندش میں 23 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ اگر وباء کے پھیلاو میں کمی ہوئی تو 23 کے بعد ریسٹورنٹس کھلنے کا امکان ہے۔

بار، ریسٹورنٹ اور دیگر تنظیموں کے شدید دباوکے باوجود حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیاہے۔ ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے حکومت کو صرف کھانے کے وقت یا صرف تیراسا کھولنے کی اجازت جیسی تجاویز بھی دی گئیں ہیں۔

گزشتہ روز بارسلونا میں مختلف سیکٹرز کی جانب سے حکومتی اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔ جس میں حکومت کو بندشیں ختم کرنے کا کہاگیاہے۔ حکومت کی جانب سے چھوٹے کاروباری افراد کے لئے مدد کا اعلان بھی کیاگیا تاہم تاجر تنظیموں نے نئی امداد کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیاہے۔

Comments are closed.