برطانیہ: کورونا وائرس قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر 10 ہزار پاونڈ جرمانہ

مانیٹرنگ ڈیسک

لندن: برطانیہ میں کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے متعارف کروائے گئے سخت قواعد و ضوابط کے تحت قرنطینہ سے انکار کرنے والے شہری پر 10 ہزار پاونڈ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر آئی ہے، اسی لیے انگلینڈ بھر میں نئے قواعد جاری کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کو روکنے کا بہترین حل یہی ہے کہ ہم سب ان قواعد پر عمل کریں اور اگر وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ہو تو خود کو آئسولیٹ کریں۔

واضع رہے لنکا شائر سمیت برطانیہ کے متعدد علاقوں میں جزوی لاک ڈاون لگادیاگیاہے تاکہ شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کر کے وائرس کے پھیلاو کو کم کیاجاسکے۔

Comments are closed.