میڈرڈ۔ تازہ ترین اعداو شمار کے مطابق سپین میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ہفتے کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار 4 لاکھ 98ہزارنوسو89 تھے جو کہ بڑھ کر اب 5 لاکھ 5 ہزار 4سواکیالیس ہوگئے ہیں۔
کاتالونیا میں 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 481 نئے متاثرین اور آٹھ اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ آندالوسیا میں 1،030 ، باسک کنٹری 745 ، ویلینسیا 630 ، کاستیا ای لیون 560 ، مرسیا 390 ، کینری 365 ، گیلیسیا 293 ، آراگون 248 ، ایکسٹریمادورا 223 ، کانتابریا213 ، نوارا 191 اور آسٹریس 65 متاثرین سامنے آئے ہیں۔
سپین کے کچھ علاقوں میں سکول کھولنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیاجارہاہے۔کیسز میں اضافے کے بعد سپین کے متعدد علاقوں میں جزوی لاک ڈاون لگایاگیایے۔متعدد علاقوں میں ریسٹورنٹس،بار، کلب،سینما،تھیٹرز میں گنجائش سے کم افراد کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ کاتالونیا میں حکومت نے عوامی مقامات پر پارٹیوں سے منع کررکھاہے۔
Comments are closed.