بارسلونا۔ ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4410افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 5لاکھ 34ہزار 3سو اناسی ہوگئی ہے۔ 34 اموات کے بعد ملک بھر میں وائراس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 6سو 28 ہوگئی ہے۔
سپین میں اس وقت 1131 افراد آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ 884 افراد کو آئی سی یو سے فارغ کیاگیاہے۔ ہسپتال میں داخل مریضوں کی شرح 7.3فیصد ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7دنوں کے دوران 2060 افراد ہسپتال داخل ہوئے ہیں۔
Comments are closed.