سپین میں کورونا کے وار جاری،مزید 16 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر

ہسپانوی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کےمطابق اسپین میں 16 ہزار 4 سو 71 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جن میں ایک ہزار تین سو اٹھارہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ محمکہ صحت کی جانب سے یہ اعدادوشمار صوبوں کی جانب سے مہیا کئے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں

سپین میں کورونا وائرس کا پھیلاو جاری ہے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 8 سو 3 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداوشمار کے مطابق ایک لاکھ افراد میں سے 14 افراد موضی مرض کا شکار ہورہے ہیں۔پھیلاو کی شرح 128.71 ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ جمعرات کے روز یہ شرح 128.18 پر تھی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مجموعی طور 60 ہزار کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔

پیر کے روز جاری اعداد وشمار کےمطابق موذی وباء سے 633 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر اموات کی تعداد 73 ہزار 5 سو 43 تک پہنچ گئی ہے۔گزشہ ہفتے کے دوران 301 افراد وباء سے ہلاک ہوئے۔

Comments are closed.