مقامی این جی او کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق کورونا وباء نے کاتالونیا میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ کام نہ ہونے کے باعث غیر قانونی تارکین وطن مقامی افراد کی نسبت چار گنا زیادہ غربت کا شکار ہیں۔
اے سی این کے مطابق کاتالونیا کے 10لاکھ سے زائد غیر ملکی باشندوں میں سے ایک لاکھ سے زائد افرادرہائش، روزگار ، تعلیم تک کم رسائی رکھتے ہیں اس کی بڑی وجہ ان تارکین وطن کے پاس رہائشی اجازت ناموں کا نہ ہونا قرار دیاگیاہے۔
این جی او کی سربراہ فرانسینا السنینا کے مطابق وبائی مرض کے معاشرتی اثرات وسیع پیمانے پر مرتب ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ یہ لوگ سپین کو اپنا گھر بنانا چاہتے ہیں تاہم اس کے لئے ایک لمباطریقہ کار ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کوغیرقانونی تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے چاہیے۔
Comments are closed.