عدالت نے کاتالونیا بھر میں آج رات سے 14 دن کے لیے بار، ریسٹورنٹس،جِم خانوں اور اولڈ ہومز میں داخلے کے لیے “کورونا سرٹیفیکیٹ” دکھانا لازمی قرار دے دیاہے۔ عدالت نے قرار دیاہے کہ کورونا پاس دکھانے سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا سرٹیفیکیٹ دکھانے سے استثنا دیاگیاہے۔
حکومت اس پابندی کے اطلاق کے لئے عدالتی حکمنامے کا انتظار کررہی تھی۔عدالت نے نائٹ کلبوں کے بعد شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لئے بھی اس کی توثیق کی۔
Comments are closed.