سپین میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کوروناوباء کے آغاز کے بعد سے اب تک ملک میں کوروناء مریضوں کی تعداد 15لاکھ10ہزار 23 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر اموات کی تعداد 41ہزار688 تک پہنچ چکی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں ایک لاکھ آبادی میں گزشتہ دوہفتوں کے دوران وائرس کے 465.86کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کا دباو 16.13 فیصد ہے آئی سی یو میں کورونا متاثر مریضوں کی شرح 32.31 فیصد ہے۔

ہسپانوی حکومت کی جانب سے رات کے کرفیو سمیت متعدد اقدامات اٹھائے گئےہیں۔ ملک کے بیشتر صوبوں میں ریسٹورنٹس بندش سمیت دیگر پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاہم قوی امکان ہے کہ کرسمس کا تہوار قریب آتے ہی پابندیاں نرم کردی جائیں گی

Comments are closed.