سپین میں 45 ملین یورو کی منی لانڈرنگ میں ملوث 5 افراد گرفتار

یورو پول کے مطابق 6 اکتوبر 2021 کو ویلنسیا میں 5 مشتبہ افراد کو مبینہ طور پر ایک مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان مبینہ طور پو سپین سے 45 ملین یوروسے زیادہ کی منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ آپریشن میں ہسپانوی نیشنل پولیس، ٹیکس ایجنسی اور یوروپول نے حصہ لیا۔

کاروائی کےدوران ویلنسیا میں دو گھروں کی تلاشی لی گئی، 16 جائیدادوں کو ضبط، 35 بینک اکاونٹس کو بلاک کیاگیا، کاروائی کے دوران 2 لگژری کاریں اور 21 ہزار یورو بھی ضبط کئے گئے۔

تفتیش کا آغاز 2017 میں ایک منظم گروہ کی جانب توجہ مرکوز ہونے پر کیاگیا۔ سپین کے ایک خاندان کی سربراہی میں ہسپانوی فنانشل سیکٹر میں 45ملین یورو کی رقم سرمائے کے طور پر سامنے لائی گئی۔ کمپنی بظاہر انٹیرئیر ڈیزائن، بلڈنگ ڈیکوریشن کے کاروبار سے منسلک تھی اور ان کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو سے کئی گنا زیادہ ہیں۔ غیر قانونی سرگرمیوں کو قانونی بنانے کے لئے تیسرے ملک کے بینک اکاونٹس میں فرنٹ مین کے ذریعے کی گئیں۔

اثاثوں کو چھپانے کے لئے ایک کارپوریٹ ڈھانچہ تشکیل دیاگیا۔ اس ضمن میں رقم کا ایک بڑا حصہ ویلنسیا میں انویسٹ کیا گئی۔

Comments are closed.