بارسلونا۔ مقامی پولیس نے چوری کے موبائل کی خریدوفروخت میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کیا جس میں 21 موبائل برآمد کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کی جانب سے یہ آپریشن بسوس کے علاقے میں کیاگیا۔
موبائل چوروں کے خلاف آپریشن 21 اپریل کو کیاگیا۔ ایک فون اسی دن صبح ایک 78 سالہ خاتون سے چھینا گیاجو کہ بس میں سفر کررہی تھی۔ برآمد کئے گئے موبائلز کی مالیت 10 ہزار یورو ہے۔ جس میں سے 4 فون مالکان کو واپس کردئیے گئے ہیں۔موبائل چوری میں ملوث افراد فون چھیننے کے بعد بسوس کی دو عمارتوں میں پہنچاتے تھے۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہاہے کہ شہری اوپن وائی فائی نیٹ ورک سے موبائلز کو کنیکٹ نہ کریں اس ان کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ جس سے سیکمرز صارف کے موبائل ڈیٹا تک رسائی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.