بارسلونا۔ ہسپانوی حکومت کے فیصلےکے بعدکاتالونیا میں آج سے رات دس بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک کرفیو لگا دیا گیاہے۔ کرفیو کے دوران غیرضروری باہر گھومنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کا اعلان کیاگیایے۔آج رات پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ وارننگ دے کر چھوڑ دیاجائے گا۔
صوبے بھر میں 6 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔فی الحال صوبے (کاتالونیا) سے نکلنے پر یا داخل ہونے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ تعلیمی ادارےاحتیاطی تدابیر کے ساتھ پڑھائی جاری رکھیں گے۔ائرپورٹس، پبلک ٹرانسپورٹ حسب معمول سروس کی فراہمی جاری رہے گی۔کرفیو کے دوران گھر سے نکلنے کی صورت میں سرٹیفیکیٹ ساتھ رکھنا لازمی قرار دیاگیاہے۔
کرفیو کے اعلان کے ساتھ ہی کاروبار اور تجارتی مراکز کے لئے بھی نیا لائحہ عمل جاری کردیاگیایے جس کے تحت ادارے، سپر مارکیٹس، دکانیں، تجارتی مراکز رات 9 بجے کاروبار بند کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس میں ریسٹورنٹس اور ڈونر بھی شامل کئے گئے ہیں۔ تاہم ریسٹورنٹس کو ڈیلیوری سروس 10 بجے تک مکمل کرنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔
Comments are closed.