بارسلونا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کاتالونیا کی وزیرصحت البا ورگس نے ریڈیو انٹرویو کے دوران کہاہے کہ 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے رات کے کرفیو میں2 ہفتے کے لئے اضافہ کیاجائے گا۔گزشتہ ہفتے لگائی گئی پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وائرس کے پھیلاو میں 1 پوائنٹ کمی واقع ہوئی ہے۔ آئی سی یو یونٹ میں 85 فیصد بیڈز استعمال ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ عوام کو صبر کا مظاہرہ کرناہوگا حکومت کسی قسم کی جلد بازی کامظاہرہ نہیں کرے گی۔ شہریوں کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انھوں نے ریسٹورنٹس کھلنے کے حوالے سی مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
وزیرداخلہ میکال نے کہاہے کہ رات کے وقت گاڑیوں کی آمدورفت میں واضع کمی واقع ہوئی ہے۔2019 کے مقابلے میں اس سال 44 فئصد کمی ہوئی۔ کاتالان پولیس کے مطابق 15ہزار سے زائد گاڑیوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کی ہے۔ واضع رہے جمعہ کی صبح 6 بجے سے پیر صبح تک پابندی لاگو ہوجائے گی جس کے باعث کاتالونیا کے شہروں کے درمیان آمدورفت پر اثرات مرتب ہوں گے۔
Comments are closed.