سپین کے صوبے ویلنسیا میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

ویلنسیا۔ سپین کے صوبےویلنسیا کی صوبائی حکومت کے صدر زیموپیگ اور محکمہ صحت نے صوبے بھر میں رات کے کرفیو کا فیصلہ کیاہے۔ آج صوبے کی ہیلتھ کونسل کو درخواست دی جائے گی۔ صوبے میں کرفیو 9 دسمبر تک نافذ رہے گا۔ کرفیو کے نفاذ کے بعد رات 12 سے صبح 6 بجے شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔

صدر زیمو پیگ نے سیاسی جماعتوں، تاجر برادی، یونینوں کے جنرل سیکرٹریز سے حمایت کی درخواست کی ہے۔ انھوں نے صدر کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

سپین میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیرصحت نے کرفیو کے حوالے سےصوبوں کے ساتھ بات چیت کا عندیہ دیاتھا۔

Comments are closed.