ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اہم کردار، ارتک بے،انتقال کر گئے

رپورٹ: عمران اعظم

  ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ، ار طغرل غازی کے اہم کردار اور ارطغرل غازی کے وفادار ساتھی ‘ارتک بے’ انتقال کر گئے ۔

ارتک بے کا اصل نام آئبرک پیکچن تھا وہ 1970 میں پیدا ہوئے۔ سرکاری ملازمت بھی کی اور پھر اداکاری کو اپنا پیشہ بنایا اور ڈرامہ سیریز دیریلش ارطغرل سے عالمی شہرت حاصل کی ۔ وہ کچھ عرصہ سے پھپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔ ارتک بے ، کی وفاقت کی خبر کو پاکستان میں ان نے مداحوں نے انتہائی دکھ کیساتھ سنا۔

ڈرامے میں ارتک بے ،نے ایک سپاہی کیساتھ طبیب کا کردار باخوبی نبھایا ۔ ڈرامے میں انہوں نے طویل عرصے تک سفید داڑھی والوں اور اطٖغرل غازی کے درمیان پیغام رساں کا بھی کردار ادا کیا۔ ارتک بے ،اطٖغرل غازی کے سب سے بااعتماد ساتھی تھے اور وہ ان کے اہم رازوں سے بھی آگاہ رہتے تھے ۔

 ارتک بے، اداکار بامسی کے ہمراہ پاکستان بھی آئے تھے جہاں انہوں اعلیٰ شخصیات کیساتھ شہریوں کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی ۔ اس وقت ڈرامہ ار طغرل غازی کا پانچواں سیزن ، پاکستانی سرکاری ٹیلی وژن، پی ٹی وی ہوم، پر دیکھایا جا رہاہے ۔ ڈرامے سیریل کیساتھ ، ارتک بے ، اور اس کے تمام کرداروں کو بھی پاکستان میں بے پناہ شہرت اور محبت ملی۔

Comments are closed.