سال سب کے لئے خوشحالی،صحت و سلامتی لے کر آئے،ڈی جی چائنا میڈیا گروپ

بیجنگ: ڈائریکٹر جنرل چائنا میڈیا گروپ نے نئے سال کے پیغام میں کہا ہے کہ نئے سال کی  پہلی کرن  دنیا  کو منور کر رہی ہے۔ چینی قمری کیلنڈر کے مطابق  نیا سال شیر کا سال ہے۔ میں بیجنگ  سے دعا گو ہوں کہ شیر کا سال سب کے لئے خوشحالی اور صحت و سلامتی لے کر آئے۔

گزشتہ سال 2021 میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے اپنی 100 ویں سالگرہ منائی۔ ایک سو سال پہلے کے 50  افراد سے لے کر آج کے 90 ملین سے زیادہ پارٹی ارکان  تک، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے چینی عوام کی قیادت کرتے ہوئے ایک ایسا معجزہ تخلیق کیا ہے جس نے چین کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ نئے دور میں صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں 1.4 بلین کی آبادی والے اس ملک نے ایک جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر  میں کامیابی  حاصل کی ہے اور تاریخی طور پر مطلق  غربت کا خاتمہ  کیا ہے جس نے ہزاروں سالوں سے چینی قوم کو دوچار کر رکھا تھا۔

اس عظیم دور کے راقم کے طور پر، پچھلے سال چائنا میڈیا گروپ نے “دنیا کو  بدلنے کی ہمت”، “غربت سے نجات” اور “عوام کی اعتدال پسند خوشحالی”جیسے عمدہ پروگرامز  تخلیق کیے ، یوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی عوام کی جدوجہد کی ایک “ویڈیو سوانح حیات” تاریخ کے صٖفحات میں محفوظ  کی گئی ، اور بین الاقوامی برادری کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی صد سالہ جدوجہد  اور  قوتِ حیات کے “اندرونی جینز” کو سمجھنے میں مدد فراہم کی گئی۔ ایک ماہ قبل، چین کے بیرونی نشریاتی نصب العین  کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر، صدر  شی جن پھنگ نے چائنا میڈیا گروپ کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا، جس میں ہماری چین کی کہانی سنانے، چین کی آواز کو پھیلانے ، اور  مضبوط کمیونیکیشن صلاحیت کا  حامل   بااثر بین الاقوامی فرسٹ کلاس نیا مین اسٹریم میڈیا بننے کی  حوصلہ افزائی کی گئی ۔ ہم صدر صاحب کی ہدایات کی روشنی میں اس ہدف کی تکمیل کے لئے کوشش کرتے رہیں گے

قدیم چینی مفکرین  کا کہنا  تھا کہ  “مشکلات اور  مصیبتیں آپ کو بہتر بناتی ہیں۔” ایک صدی میں آنے والی سب سے بڑی تبدیلیوں اور کووڈ-۱۹  کی بے مثال وبا آپس میں جڑی ہوئی ہیں، آج کی دنیا پرامن نہیں ہے، لیکن ہماری امن، ترقی اور خوشحالی کی جستجو کبھی نہیں رکی۔ سی ایم جی کے  تیار کردہ “چائنا اِن اسٹوریز”، “چائنا اِن کلاسکس”، “چائنیز پلیس نیمز  شو ” اور دیگر عمدہ پروگرامز  نے چین کی وسیع  اور قدیم  تاریخ اور چینی عوام کی خوبصورت اور حقیقی زندگی کو ریکارڈ کیا ہے۔ “نیشنل پارکس”، ” اولمپکس اِن آرٹس” اور دیگر پروگرامز نے  نئے دور میں “خوبصورت چین” اور “صحت مند چین” کے متحرک مناظر کی تصویر کشی کی ہے۔سی ایم جی کی جانب سے چینی خلائی اسٹیشن میں “ٹیچنگ اِن اسپیس” کی عالمی لائیو نشریات نے کائنات کے اسرار کو دریافت کرنے کے لیے بے شمار نوجوانوں کے خوابوں کو روشن کیا۔اس کے علاوہ سی ایم جی کے تحت سی جی ٹی این،سی سی ٹی وی ویڈیو  ایپ،سی سی ٹی وی  نیوز ایپ  اور دیگر نیو میڈیا نے آدھے سال سے زیادہ عرصے تک صوبہ یون نان میں  جنوب سے شمال اور پھر واپس شمال سے جنوب کی طرف سفر کرنے والے سولہ ہاتھیوں کی  بلا تعطل ٹریکنگ کی اور   7,000 گھنٹے سے زیادہ کی لائیو ویڈیو نشر کی، جس سے عالمی ناظرین میں چینی ہاتھیوں کا مشاہدہ کرنے کے جوش و خروش میں اضافہ ہوا ۔

حقائق کی بنیاد پر نیوز رپورٹ کرنا، یہ دنیا بھر کے میڈیا پروفیشنلز کے لیے بنیادی اصول ہے۔ اس سال، ہم نے حقائق  پر مبنی  رپورٹنگ  کے سہارے انصاف اور برابری کو فروغ دینے  پر اصرار کیا۔ جھوٹی “عالمی انسداد وبا کی درجہ بندی” کے جواب میں ، ہم نے سچائی کو واضح کرنے اور صحیح اور غلط کی تمیز کرنے کے لیے “عالمی نیٹیزن کی رائے عامہ کے سوالنامے” کے تین راؤنڈز کا اہتمام کیا، جس کی بیرون ملک مقیم لاکھوں نیٹیزنز نےپذیرائی کی اور   پرجوش رد عمل ظاہر کیا۔ افغانستان کی صورتحال پر رپورٹ میں سی ایم جی  کی جانب سے جائے وقوعہ سے بھیجی گئی خصوصی ویڈیوز  میں انفرادی ممالک کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال اور انسانی جانوں کے بے دردی سے  ضیاع کے جرائم کو بے نقاب کیا گیا اور ان ویڈیوز نے بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے  افغانستان کی صورتحال کی  کوریج میں معتبر ذرائع کا کردار ادا کیا ۔ ہم ذمہ دار میڈیا کے پیشہ ورانہ اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے  سچائی کا تعاقب کرنے اور اسے ظاہر کرنے کے لیے سخت محنت کرتے رہیں گے! امید ہے کہ ہمارے مغربی  ہم پیشہ ، میڈیا کی ساکھ کی قدر کریں گے! ہم اپیل کرتے ہیں کہ سچائی کو سیاسی مفاد، نسلی امتیاز، اور نظریاتی تعصب کی جگہ  لینے دیں، اور حقیقت پسند، منصفانہ، مثبت اور صحت مند بین الاقوامی رائے عامہ  کے ماحولیات کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں۔
ہم خیالوں  کے مابین  فاصلہ اور  دوری نہیں ہے۔ پچھلے ایک سال کے دوران، سی ایم جی کا “دوستوں کا حلقہ” وسیع تر ہوتا چلا گیا ہے۔ ہم نے بین الاقوامی میڈیا کے ساتھیوں اور دوستوں کے ساتھ 600 سے زیادہ خطوط کا تبادلہ کیا، اور دوستوں سے   رو برو یا  “کلاؤڈ” پلیٹ فارمز پر  20 سے زیادہ مرتبہ ملاقاتیں  کیں۔ ہم نے مشترکہ طور پر ایک کثیر الجہت، مساوی اور باہمی اعتماد پر مبنی میڈیا پارٹنر تعاون کا طریقہ کار قائم کیا ہے۔ بے تکلف اور پرجوش تبادلے نے اعتماد کا ایک پل بنایا ہے، اور دوستوں کی طرف سے جذبات سے بھرے  خطوط   بہتر  کام کرنے میں ہماری حوصلہ افزائی کرتے  ہیں۔ آپ کے اعتماد کا شکریہ

اس دور میں جب سب کچھ ممکن ہے، ہم جانتے ہیں کہ  “ہاتھی کو  بھی ہپ ہاپ ڈانس  سیکھنا ہوگا”۔اس لئے  ہم مثبت انداز میں میڈیا کے انقلاب کا  خیرم مقدم کر رہے ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں، سی ایم جی نے کامیابی کے ساتھ دنیا میں پہلی دفعہ  ‘فور کےالٹرا ہائی ڈیفینیشن چینل’کے ذریعے اولمپک مقابلوں کو براہ راست نشر  کیا۔سی ایم جی کے تحت  دنیا کے پہلے ‘فور کے الٹرا ہائی ڈیفینیشن اولمپک چینل’  کی نشرات کے آغاز کے بعد سے تین مہینوں میں   ہمارے ناظرین کی تعداد  400 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے ۔ 30 سے زائد دنوں میں، ٹائیگر کے چینی نئے سال کے موقع پر، بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کا شعلہ روشن کیا جائےگا۔ “G+4K/8K+AI5” کی تکنیکی سپورٹ کی بنا پر ، سی ایم جی نے بیجنگ سے جانگ چا کھو تک جانے والی ہائی اسپیڈ ٹرین میں گیمرز کی لائیو  نشریات کے  لئے اسکرینز   نصب کی ہیں۔ یہ دنیا میں پہلی بار ہے کہ ہائی اسپیڈ ٹرین میں الٹرا  ہائی  ڈیفینیشن ویڈیو نشریات کے تکنیکی مسئلے کو حل کیا گیا ہے۔  ہم پوری دنیا کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ ہمارے  ساتھ  ان جدید مواصلاتی تیکنیکس  اور  آلات سے لطف اندوز ہوں، اور مشترکہ طور پر ایک شاندار، غیر معمولی اور ممتاز  بیجنگ سرمائی اولمپکس دنیا کے سامنے پیش کریں۔

شیر کےگرجنے کی آواز میں  پہاڑ  سبز  ہو رہے ہیں ، اور  نرم ہوا کی جھونکے بہار کے پیغام کو ہر ایک گھرانے تک پہنچا ر ہے ہیں۔ نئے سال میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  اپنی 20ویں قومی کانگریس کا انعقاد کرےگی جس میں  چین کے مستقبل کا خاکہ مرتب کیا جائےگا۔ ہم پورے جذبے اور ولولے کےساتھ  مزید اعلیٰ معیار کے پروگرامز تیار کریں گے تاکہ  نئے دور میں چین کی تازہ ترین صورتحال اور قوتِ حیات  کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مختلف  زاویوں سے پیش کیا جا سکے، اور بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لئے میڈیا کا حقیقی  کردار ادا کیا جاسکے۔
ایک بار پھر ہم  آپ  کےلئے اور دنیا کے لئے دعا کرتے ہیں اور نیک خواہشات  کا  اظہار کرتے ہیں۔

Comments are closed.