فٹ بال کی دنیا کا ایک اور درخشاں ستارہ ٹوٹ گیا۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر ڈیاگو میراڈونا حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے ۔ ان کے ترجمان نے انتقال کی تصدیق کردی ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ فٹبالر پہلے سے علیل تھے، اور رواں ماہ کے اوائل میں ان کی ایک نجی کلینک میں کامیاب برین سرجری بھی ہوئی تھی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میراڈونا کو فٹ بال کی تاریخ کے عظیم اور متنازع ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
میراڈونا ارجنٹائن کے دار الحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔1986ء میں ارجنٹائن نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی کپ میں شرکت کی اور حتمی مقابلے میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بنا۔
میراڈونانے اپنے پیشہ ورانہ دور میں بوکا جونیئرز، ایف سی بارسلونا اور ایس ایس سی ناپولی کے لیے مختلف اعزازات حاصل کیے۔انھوں نے بین الاقوامی دور میں آپ نے 91 مقابلوں میں شرکت کی اور 34 گول کیے۔میرا ڈونا نے 1982ء، 1986ء، 1990ء اور 1994ء کے فٹ بال عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کی تھییاد رہے میراڈونا نے 1986 میں ارجنٹینا کو فٹ بال کے عالمی کپ میں فتح دلانے اہم کردار کیا تھا۔۔

Comments are closed.