پاکستانی قونصل بارسلونا کی جانب سے ملکی ثقافت اور بین الاقوامی ہم آہنگی پر مباحثہ

بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے ملکی ثقافت اور بین الاقوامی ہم آہنگی پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں رامون یول یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے مختلف ممالک کے طلباء نے شرکت کی۔ لیکچر کے موقع پر طلباء کاقونصل جنرل ڈاکٹر عمران علی چوہدری کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

رامون یول یونیورسٹی کے طلباء کو قونصل جنرل پاکستان عمران علی چوہدری کی جانب سے پاکستان کے اندرونی خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ قونصل جنرل عمران علی نے امریکہ کے افغانستان کے نکلنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ قونصل جنرل سے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں عمران علی چوہدری نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور انٹلیجینس ایجنسیز اس بات سے متعلق آگاہ نہیں تھیں۔

معلوماتی سیشن کے بعد طلباء نے قونصل جنرل کے ساتھ قونصلیٹ کا دورہ بھی کیا ۔ قونصل جنرل نے طلباء کو قونصلیٹ کے تمام شعبہ جات کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔

Comments are closed.