خبر رساں ادارے کے مطابق سپین میں یکم اکتوبر سے گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق کردیاگیاہے جس کے بعد گیس استعمال کرنے والے گھریلو اور کاروباری گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ برداشت کریں گے۔ واضع رہے گزشتہ دنوں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔
گیس کی نئی قیمتوں کے مطابق ایسے صارفین جو صرف کھانا بنانے کے لئے گیس استعمال کرتے ہیں ان کے لئے یہ اضافہ 0.91 فیصد ہے ایسے صارف جو گھریلو ہیٹنگ سسٹم گیس کے ذریعے استعمال کر رہے ہیں ان کے لئے قیمت میں 4.4 فیصد جبکہ کاروبار افراد کے لئے اضافہ 10.6 فیصد کیا گیاہے۔
ماہرین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد کیا گیایے آئی بیرین مارکیٹ میں گیس کی قیمت 82.3 ریکارڈ کی گئی ہے جوکہ گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا زائد ہے۔
Comments are closed.