واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اُن کے موجودہ نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وینس 2028ء میں “امریکہ کو پھر عظیم بنائیں” (Make America Great Again) مشن کے ممکنہ جانشین ہو سکتے ہیں۔
یہ عندیہ انہوں نے منگل کی شب ایک انٹرویو کے دوران دیا، جب اُن سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ جے ڈی وینس کو اپنا جانشین تصور کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا، “جی ہاں، انصاف کی بات کریں تو وہ نائب صدر ہیں۔”
تاہم ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یہ موضوع زیر بحث لانا ابھی قبل از وقت ہے، اور ساتھ ہی انہوں نے مارکو روبیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “مارکو بھی ایک اچھے انسان ہیں، اور ممکن ہے کہ وہ جے ڈی کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ہمارے پاس بہت سے بہترین لوگ موجود ہیں۔”
جے ڈی وینس حالیہ مہینوں میں اندرونی اور بیرونی پالیسیوں کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کرتے دکھائی دیے ہیں۔ وہ مختلف ٹی وی انٹرویوز میں پُرسکون، واضح اور سفارتی لب و لہجے میں بات کرتے نظر آئے ہیں، جس سے سیاسی مبصرین انہیں ایک مستقبل کے ممکنہ لیڈر کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔
ٹرمپ کے اس بیان کو آئندہ صدارتی انتخابات کے تناظر میں سیاسی اشاریہ بھی قرار دیا جا رہا ہے، جو ریپبلکن پارٹی کی اندرونی صف بندیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
Comments are closed.